Saturday, January 6, 2024

Historicall Building in Jhang

 مسن گاؤں

تاریخی ورثہ کی دم توڑتی تصویر
جھنگ سے بیالیس کلومیٹر سرگودھا کی جانب مسن نامی ایک گاؤں ہے یہاں پہ ایک پرانی عمارت اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہی ہے یہ مندر ہے یا گوردوارہ یہ تو کوئی صاحبِ علم بندہ ہی بتا سکتا ہے ہمارے لئے تو ایک تاریخی ورثہ اور ایک پرانی عمارت ہی تھی لیکن اسے دیکھ کے سوچنے پر مجبور ہونا پڑا کہ ہمارے ملک میں ادارے تو موجود ہیں لیکن ان اداروں کی جانے کون سی مجبوریاں ہیں جو ایسے شاہکار ورثےکو لاوارث چھوڑا ہوا ہے
عمارت کی بلندی تقریباً پچاس سے پچپن یا ساٹھ فیٹ ہوگی اس پہ بنی مورتیاں اور نقش و نگار ابھی تک اچھی حالت میں ہیں لیکن اس کی بنیاد کمزور ہو گئی ہے اور اگر اس کی رینوویشن نہ کی گئی تو یہ کسی وقت بھی دھڑام کی آواز کے ساتھ یا بغیر آواز کے زمین بوس ہو جائے گی
یہاں پہ دیکھنے پہ لگتا تھا جیسے کسی نے خزانے کی تلاش میں کھدائی کی ہو جو کہ اس عمارت کی زندگی کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے
یہ پرکشش عمارت گاؤں کے باہر کھیتوں میں واقع ہے اور اپنی بلند قامت کیوجہ سے دور سے ہی نظر آجاتی ہے.


No comments:

Post a Comment