جھنگ بازار سردار صاحب والی مسجد
جامع رضویہ مظہر اسلام کے نام سے بنیاد رکھی گئی تھی یہ ان دنوں کی بات ہے جب فیصل آباد کو کوئی نہیں جانتا تھا البتہ لائلپور سے سبھی آشنا تھے
اس دور میں جھنگ بازار میں ایک گول باغ ہوا کرتا تھا جو کہ اب نہ صرف اپنا وجود کھو بیٹھا ہے بلکہ لوگوں کے ذہنوں سے بھی محو ہو چکا ہے اس مسجد کے ساتھ ہی فیصل آباد کی سب سے بڑی پرندوں اور پالتوں جانوروں کی مارکیٹ ہے
جس جگہ یہ مسجد ہے اس جگہ کسی دور میں بکر منڈی لگتی تھی
مسجد کا ایک مرکزی بڑا گنبد اور دو زرا چھوٹے گنبد ہیں اور دو عدد بلند وبالا مینار ہیں جو کے بہت دور سے ہی نظر آجاتے ہیں گنبدوں کی ترتیب اور بناوٹ انتہائی شاندار اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے
No comments:
Post a Comment