Tuesday, February 20, 2024

Tomb of Bibi Jawindi

 


جلال الدین بخاری سرخ پوش کے مزار کے ساتھ ہی ان کی پوتی بی بی جیوندی کا مقبرہ ہے۔ بی بی جیوندی کا مقبرہ خراسان کے حکمران محمد دلشاد نے پندرہویں صدی عیسوی کے آخر میں تعمیر کروایا تھا۔ یہ اوچ شریف کا ایک نمایا مقبرہ ہے۔ مقبرہ ہشت پہلو پر پکی اینٹوں سے بنایا گیا ہے جس کے ہر کونے پر برج ہیں۔ محراب والی کھڑکیوں والے چھوٹے ہشت پہلو پر ایک گنبد اوپر اٹھایا گیا تھا۔ بیرونی حصے کو سفید اور نیلے رنگ کی کاشی ٹائیلون سے مزین کیا گیا ہے ۔ گو کہ مقبرہ جزوئ طور پر منہدم ہو چکا ہے لیکن اس کا ہم آہنگ ڈیزائن اس کی اصل ترتیب کو تصور کرنا آسان بنایا ہے۔ مقبرے کا ڈیزائن ملتان میں شاہ رکن عالم کے مزار سے کافی ملتا جلتا ہے جو 1320 اور 1324 عیسوی کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا۔ 1817 عیسوی میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے مقبرے کی ساخت کو بدقسمتی سے کافی نقصان پہنچا تھا۔ یہ مقبرہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی فہرست میں شامل ہے












No comments:

Post a Comment