Saturday, January 20, 2024

Sheesh Mahal Chinniot

 


چنیوٹ کی تنگ اور گم نام گلیوں میں ایک روشن شیش محل ہے جو بنیادی پر سائیں سُکھ کا مزار ہے. سائیں سُکھ کا اصل نام احمد ماہی تھا جبکہ پیدائش تیرہ رجب 1914 ہے. تقسیم سے پہلے آپ لاہور روڈ والی پہاڑی اور پھر ربوہ میں رہے مگر 1950 میں 500 روپے کے عوض یہ مکمل جگہ حاصل کی. سائیں سُکھ کی پیدائش کسی اور علاقے کی ہے مگر والدین نے چنیوٹ کی جگہ ہجرت کی اور ابھی تک یہی اس کا خاندان قیام پزیر ہے. سائیں سُکھ نے اپنی زندگی میں ہی اس جگہ پر تعمیرات کا آغاز کیا. سائیں صاحب کے گدی نشین کے مطابق سائیں صاحب کو شیشہ گری بہت پسند تھی. اس لئے انھوں نے اپنی زندگی میں ہی چنیوٹ کے بہترین شیشہ سازوں کی خدمات حاصل کیں۔ ان کی وفات کے بعد ان کی اولاد نے اس پورے احاطہ کی تعمیرات کو جاری رکھا. یہاں تک کے سائیں سُکھ کی وفات کے بعد انھیں یہی پر دفن بھی کیا گیا. بعد میں مائی صاحبہ کو بھی اس جگہ دفن کیا گیا. ہر چاند کی پندرہ تاریخ کو مزار پر محفلِ سماع منعقد کی جاتی ہے۔
مزار میں شیشے کا کام اس قدر خوبصورت ہے کہ یہاں سے باہر نکلنے کو جی نہیں چاہتا ۔ جی چاہتا ہے کہ انسان انہی شیشوں کو تکتے ہوئے ان میں ایسا کھو جائے کہ وہ اپنے آپ کو بھی تلاش نہ کر سکے. مزار سے ہٹ کر اگر آپ اس جگہ کو ایک شیش محل کے طور پر دیکھیں گے تو ایک الگ ہی حُسن آپ کو اپنی جگہ متوجہ کرے گا۔





















No comments:

Post a Comment