چھ سو سال پرانا مندر
چار سو سال پرانا مندر
تین سو سال پرانا مندر
ڈھائی سو سال پرانا ، دو سو سال پرانا
الغرض جس سے بھی پوچھا ہر ایک نے الگ الگ ہی بتایا لیکن پانچ چھ سو سال پرانا تقریبا سب سے زیادہ مقامی لوگوں نے بتایا ہے جبکہ مندر کی عمارت دیکھ کے معلوم ہوتا ہے کہ ڈیڑھ سو سال پرانا تو ہوگا ہی
مندر کے اندر دیواروں پہ مورتیوں کے نقش و نگار اچھی حالت میں ہیں مندر کے اندر ایک قبر بن چکی ہے وہ کس کی ہے اس بارے ابھی میری معلومات ناقص ہیں اس بارے معلومات جلد اپلوڈ کی جائیں گی
مندر کو مقامی لوگوں نے اس کی اصلی حالت میں رکھا ہوا ہے اور اس کی جگہ خالی چھوڑی ہوئی ہے
یہ مندر سمندری سے تقریبا پینتیس کلومیٹر کے فاصلے پہ براستہ کنجوانی کلیانوالہ سے تین کلو میٹر کے فاصلے پر ٹھٹہ ترہانہ کی آبادی سے باہر کھیتوں میں واقع ہے وہاں پہ سگنل نہ ہونے کی وجہ سے فیس بک پہ لائیو ویڈیو نہ چلائی جاسکی
مندر کا دروازہ کھول کے جیسے ہی اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو گہرے پیلے رنگ کے بارہ تیرہ بھڑوں نے پرجوش استقبال کی ناکام کوشش کی قسمت اچھی تھی کہ ان کے حملے سے بال بال بچے
دروازے کے پاس سے ہی جہاں تک نظر کی رسائی ممکن تھی اندرونی نقش و نگار کو
No comments:
Post a Comment