یہ علی پور چھٹہ میں "پانڈو کی' کا مزار ہے جہاں کوئی حضرت صاحب دفن ہیں. بقول مقامی حضرات کہ ایک بار شاہ جہاں کی بیگم ممتاز بی بی شدید علیل ہو گئی. بہت علاج کروایا مگر کچھ افاقہ نہ ہوا۔ کسی نے شاہ جہاں کو حضرت صاحب بارے بتلایا تو شاہ جہاں نے ممتاز کو یہاں دوا اور دعا کے واسطے بھیجا۔ ممتاز جب ٹھیک ہو چکی تو شاہ جہاں خود حضرت صاحب کی زیارت کو حاضر ہوا مگر شاہ جہاں کے یہاں پہنچنے سے پہلے ہی حضرت صاحب وفات پا چکے تھے. شاہ جہاں نے یہاں مزار بنانے کا حکم دیا اور واپس دہلی کی طرف روانہ ہو گیا.
بقول مقامی افراد ۔۔۔۔یہ مزار شاہ جہاں نے بنوایا تھا.
No comments:
Post a Comment