Saturday, January 20, 2024

Lakshami Narain Temple Chinniot

 چنیوٹ میں ایک "بڑا مندر" ہے جسے مہاراجہ گلاب سنگھ نے 1848 میں تعمیر کروایا تھا. مندر کا اصل نام لکشمی نارائن مندر ہے اور اس سے منسلک روڈ کو مندر روڈ کہا جاتا ہے. لکشمی نارائن مندر کے وسط میں ایک بڑا چوکور ہال ہے جہاں مورتی پڑی ہوتی تھی جبکہ عمارت کے چاروں اطراف میں گیلری بنی ہوئی ہے. مندر کے کُل پانچ مینار ہیں جن میں سے بڑے والا مخروطی شکل میں ہے جبکہ باقی چار چھوٹے مینار ہیں ۔ میناروں پر بنے بتوں کو یا تو مکمل طور پر توڑ دیا گیا ہے یا پھر ان کے سر کاٹ دئیے گئے ہیں. مندر کے ماتھے پر بنے کنول کے پھول پر کسی بھگوان کی تصویر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے مگر اس کا بھی اب سر کاٹ دیا گیا ہے.

لکشمی نارائن مندر اب ایک سرکاری سکول ہے. اس لئے یہاں عام طور پر داخلہ ناممکن ہوتا ہے. اتوار کو ویسے ہی سرکاری چھٹی ہے لہٰذا اگر آپ میری طرح شریف اور بیبے بچے تو ہیں تو صرف دور دور سے ہی مندر کے درشن کر سکتے ہیں.

Sri Lakshmi Narayan Temple in Chiniot city (now in Pakistan). It is famous by the name of Bada Mandir. After the partition of India it is now a girls' school.





















































No comments:

Post a Comment