Monday, January 22, 2024

Jain Temple Gujjranwala

                                                        


                                                           



کسی زمانے میں یہ عمارت جین مذہب کا مندر ہونے کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ میں جین مذہب کی درس گاہ بھی تھی. عمارت کافی بڑی ہے. دور دراز کے طلباء کی رہائش کا بندوبست بھی اسی عمارت میں کیا جاتا تھا۔ عمارت کے دروازے انتہائی خوب صورت ہیں۔ ایک دروازے پر بھگوان کی مورتی سمیت خوب صورت نقش و نگار بھی موجود ہیں۔ عمارت اب ایک رہائش میں تبدیل ہو چکی ہے. مورتیوں والے دروازے کے سامنے ایک قصائی گوشت کا پھٹا لگاتا ہے، اس لئے آپ دروازے کی اصل خوب صورتی سے لطف اندوز نہیں ہو پاتے۔ ایک تو بدبو کی وجہ وہاں کھڑا ہونا محال ہوتا ہے، دوسرا دروازے اور آپ کے درمیان جب کوئی تیسرا کھڑا ہو تو آپ کیسے منظر کو دیکھ سکتے ہیں. دو دروازوں پر پیر فقیروں اور اسلامی تصاویر لگا کر عمارت کو زبردستی مسلمان کرنے کی کوشش کی گئی ہے. عمارت چونکہ اب ایک رہائش ہے، اس لئے اندر جانے کی اجازت نہیں اور اندر جا کر ملتا بھی کیا، صرف اور صرف افسوس










No comments:

Post a Comment