Monday, January 22, 2024

Bahram Baradari Attock

 

بہرام کی بارہ دری کے نام سے موسوم اس شاندار عمارت کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی تعمیر بہرام خان نامی ایک پٹھان سردار نے کروائی تھی جو پشتو زبان کے مشہور شاعر خوشحال خان خٹک کے چھوٹے بیٹے تھے. بہرام خان کا سن پیدائش 1643 عیسوی ہے اور اس بنا پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس بارہ دری کی تعمیر سترہویں صدی کے آخری ربع میں عمل میں آئی ہو گی. تاہم تاریخ میں مغل بادشاہ اکبر کے مشہور اتالیق اور جرنیل بہرام خان کا حوالہ بھی ملتا ہے جو 1561 عیسوی میں فوت ہوا. یہ بارہ دری اینٹ اور پتھروں سے تعمیر کردہ چار دیواری کے اندر تعمیر کی گئی ہے. چار دیواری پر چونے کا پلستر کیا گیا ہے. مغربی دیوار کی باہری سطع کو چونے کے پلستر میں ہی بنائے گئے کنگروں کی قطار سے سجایا گیا ہے. بارہ دری کی مرکزی عمارت تین کمروں پر مشتمل ہے جو صحن کی جنوبی سمت میں ایک متوازن انداز میں تعمیر کی گئی ہے۔ درمیانی کمرے کے ستون سنگِ بری سے تراشیدہ ہیں جب کہ پہلوئی کمروں کے باہری دروں کی چوکھٹیں سنگِ امور سے بنائی گئی ہیں ۔ مرکزی عمارت کے نیچے تہہ خانے موجود ہیں ۔ شمال مشرق میں واقع عمارت ایک چھوٹی مسجد ہے۔ بارہ دری کے احاطے کو نہروں سے چار حصوں میں تقسم کیا گیا ہے اور اس کے مرکز مربع چبوترہ ہے جس کے درمیان ایک چھوٹا حوض اور دروازہ ہے












No comments:

Post a Comment