Sunday, January 21, 2024

Attock Tomb

مقبرہ اٹک سولہویں صدی کے مغلیہ دور کی ایک عمارت ہے. نہ تو اس مقبرے میں ایسی کوئی تحریر ہے اور نہ ہی کوئی تاریخی حوالہ ہے جس کی بنیاد پر کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکے کہ یہ کس شخصیت کا مقبرہ ہے. ایک غیر مصدقہ مقامی روایت ہے کہ یہ کسی طوائف کا مقبرہ ہے. اس لئے اسے کنجری کا مقبرہ بھی کہا جاتا ہے. چونکہ اس مقبرے میں مدفون شخصیت کے بارے کچھ علم نہیں اس لئے اس مقبرے کو اس کے جائے مقام کی بنیاد پر مقبرہ اٹک کا نام دیا گیا ہے. 
اس مقبرے کا فن اور موادِ تعمیر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ مغل حکمران جلال الدین محمد اکبر کے عہد میں تعمیر ہوا۔ مقبرے کے اوپر ایک دوہرا گنبد ہے۔ مقبرے کی چھت پر جانے کے لئے مقبرے کی دیواروں میں ہی سیڑھیاں تعمیر کی گئی ہیں. اندرونی طور پر مقبرے کو پھول پتیوں اور سرو کے پودوں کی شاندار نقاشی سے مزین کیا گیا تھا جس کی معدوم ہوتی ہوئی باقیات ابھی مقبرے کی دیواروں اور گنبد کی اندرونی سطح پر موجود ہیں.

No comments:

Post a Comment