Monday, January 22, 2024

Zafar Kokaltash Tomb Lahore

 





    

خان جہاں بہادر ظفر جنگ کوکلتاش کا شمار اورنگ زیب عالمگیر کے امراء میں ہوتا ہے۔ اورنگ زیب عالمگیر نے اپریل 1691ء میں انھیں لاہور کا صوبیدار مقرر کیا اور جون 1693 میں انھیں ان کے عہدے سے معزول کر دیا گیا۔ معزولی کے بعد یہ لاہور میں ہی مقیم رہے. ان کا انتقال 1697ء میں ہوا۔ غالب امکان یہی ہے کہ یہ پرشکوہ مقبرہ ان کی وفات کے فوراً بعد تعمیر کیا گیا ہو گا. مقبرہ کی عمارت ہشت پہلو چبوترے پر کھڑی ہے اور اس کے ہر پہلو میں بلند محرابیں بنائی گئی ہیں. عمارت کے اوپر ایک گنبد بھی تعمیر کیا گیا ہے. اس مقبرے کا نمایاں پہلو یہ ہے کہ عمارت کی تزین تراشیدہ اینٹوں سے کی گئی ہے اور سرخ پتھر کا استعمال نہیں کیا گیا جو اسے زمانے کی عمارتوں سے ممتاز کرتا ہے







No comments:

Post a Comment