ایتھنالوجیکل گیلری: یہ گیلری پشاور میوزیم کی پہلی منزل پر واقع ہے۔ اس گیلری میں خیبرپختونخواہ کے اکثر قبائل کی ثقافت اور طرزِ زندگی متعارف ہے۔
اس حصے میں 348 اشیاء رکھی گئی ہیں جن میں کیلاش کی 12 یادگاری مجسمے شامل ہیں۔ کیلاش چترال کا بت پرست قبیلہ ہے۔ یہ لوگ موت کے فوراً بعد لکڑی کا ایک یادگار مجسمہ بناتے ہیں جس کا مقصد میت کی روح کو ایک بڑے جنگجو سپاہی یا شکاری کے طور پر اس جہان میں پہنچانا ہوتا ہے۔ پھر اس مجسمے کو قبرستان میں میت کے ساتھ اس کی روح حاصل کرنے کے لیے رکھا جاتا ہے۔
دیگر اشیاء میں جواہرات ، زرعی آلات ، کانسی اور چمڑے کی بنی ہوئی گھریلو استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔ لکڑی کی تپائیاں ، صندوقچے اور ٹوکریاں بھی رکھی گئی ہیں۔ مجسموں کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف روایتی اور قبائلی ملبوسات سے آراستہ کیا گیا ہے۔
ہتھیاروں میں تلواریں ، خنجر، کمان، ڈھال ، بندوقیں ، پستول وغیرہ شامل ہیں۔ یہ تمام اشیاء خیبرپختونخواہ کے انسیویں اور بیسویں صدی کی ثقافت اور روایات سے متعلق ہیں۔
سوات ، کوہستان اور وزیرستان کی روایتی کشیدہ کاری میں بستر کی چادریں ، تکیے کے غلاف، چادریں ، قمیض، شلوار ، فراک، واسکٹ، کمربند، آستینوں کے کف شامل ہیں۔ 8 مردوں اور عورتوں کے مجسمے، محسود قبائل ، کوہستانی، چترال، کیلاش کے روایتی ملبوسات میں دکھائے گئے ہیں۔ لکڑی ، ٹھیکری، کانسی کی بنی ہوئی گھریلو استعمال کی اشیاء میں چمچے، پیالیاں ، روٹی کے برتن ، پانی کے گھڑے، چولہے ، خمیر کے برتن، لوٹے ، چائے کے برتن، گلدان، بالٹیاں اور شمع دان شامل ہیں۔ سونے اور چاندی کے بنے ہوئے روایتی زیورات میں بالیاں، انگوٹھیاں ، مختلف ڈیزائنرز کے ہار، فیروزہ ، آستینوں کے کف، قمیض پر لگائے جانے والے زیور، گلوبند، مختلف ڈیزائنرز کے تعویذ ، قمیض کے بٹن، کڑے ، پازیب اور بالوں کے زیورات شامل ہیں۔
No comments:
Post a Comment