ملکانہ مندر کی تفصیل تو پھر کبھی سہی مگر سچ میں یہ ایک ڈراونی جگہ ہے. جس شاہراہ پر یہ مندر موجود ہے, آپ اسے تقریباً ویران ہی سمجھیں. دوپہر ہونے کے باوجود ہر طرف ہُو کا عالم تھا اور پھر یہ مندر عین شاہراہ پر ہے بھی نہیں. سڑک سے آپ کو نیچے اترنا پڑتا ہے ۔ دیو ہیکل درختوں کی موجودگی اس مندر کو آسیب زدہ ظاہر کرتی ہے. میں چونکہ کچھ کچھ زیادہ ڈرپوک ہوں اس لئے یہاں زیادہ رکا بھی نہیں. مندر کے آس پاس چند سرنگیں, اشان گھاٹ بھی ہیں. نہ جانے کیسا ماحول ہوتا ہو گا یہاں جب یہ آباد تھا
No comments:
Post a Comment