باولی کھوکھا
یہ باولی پرانی جرنیلی سڑک پر جہلم کی تحصیل دینہ میں واقع ہے- کھوکھا دینہ کا مضافاتی قصبہ ہے- جو تھانہ دینہ کے بغل سے موٹا غربی جانے والی سڑک پر واقع ہے- جرنیلی سڑک کا تو یہاں اب کوئی وجود نہیں البتہ اس کی ایک نشانی باولی کی شکل میں کھوکھا سے ذرا سے پہلے کھیتوں میں اب بھی موجود ہے- کھوکھا کی نسبت سے ہی اسے کھوکھا باولی کہا جاتا ہے- باولی میں اترنے والی سیڑھیاں کافی حد تک سلامت ہیں- پانی بھی موجود ہے- باولی کے ساتھ ہی واٹر سپلائی کا بور کر کے پانی سپلائی کیا جاتا ہے جبکہ پہلے اسی باولی میں واٹر پمپ لگایا گیا تھا-
یاد رہے کھوکھا سے ایک پرانی شاہراہ روہتاس قلعہ تک جاتی ہے- اس رستہ پر پرانی آبادیوں کے آثار اور جہانگیر کے دور کی سرائے راجو پنڈی بھی واقع ہے-
باولی کی حالت قدرے بہتر ہے- اگر اس کی سنبھال کی جائے تو اس تاریخی ورثہ کو آنے والی نسلیں بھی دیکھ سکیں گی- { بقلم خود مرزا صفدر بیگ }
No comments:
Post a Comment