Sunday, January 21, 2024

Bhera City Gates

بھیرہ شہر کے کل سات دروازے تھے جن میں سے تین جزوی یا مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں. دریائے جہلم کی طرف سے اگر آپ شہر میں آئیں تو آپ "چڑی چوگ دروازہ" کی طرف سے شہر میں داخل ہوں گے. 
اگر آپ لاہور کی طرف سے بھیرہ شہر میں داخل ہونے لگیں تو آپ کا استقبال بھیرہ شہر کا لاہوری دروازہ کرے گا جسے 1869 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ معلوم نہیں کن ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر لاہوری دروازے کا نام تبدیل کر کے گنج منڈی دروازہ رکھ دیا گیا ہے. 
ملتان کی طرف سے آنے پر آپ ملتانی دروازے سے بھیرہ شہر میں داخل ہوتے ہیں. جسے 1863 میں تعمیر کیا گیا تھا. چوتھے دروازے کا نام میں عاشقان رسول کے بڑے بڑے بینرز آویزاں ہونے کی وجہ سے نہیں دیکھ سکا۔ بھیرہ کے ان چار دروازوں میں سے بھی صرف گنج منڈی دروازہ آج بھی اپنی اصل حالت میں قائم ہے جبکہ باقی تین دروازوں کو بعد میں اسرِ نو تعمیر کیا گیا ہے.

No comments:

Post a Comment