Sunday, January 14, 2024

KHAIR UL NISA TOMB ROHTAS FORT

 مقبرہ خیر النساء

مقبرہ خیر النساء قلعہ روہتاس کی حدود سے باہر شمال کی جانب بنی ہوئی ایک چھوٹی سی عمارت ہے، جو خیر النساء کا مقبرہ کہلاتی ہے ۔۔۔۔۔ جس کے متعلق مختلف حوالے یا قصے کچھ یوں بیان کئے جاتے ہیں۔۔۔۔
ایک کہانی کے مطابق، یہ قبر شیر شاہ سوری اور روشن آرا کے بیٹے، شہزادہ خرم کی تھی، جو شروع میں یہاں دفن ہوا پھر بعد میں بہار کے تاریخی شہر ساسرام/سہسرام، ہندوستان منتقل ہوا۔ ساسرام، شیر شاہ سوری کے زمانے میں دارلحکومت کا درجہ رکھتا تھا اور شیر شاہ سوری کا مقبرہ بھی یہیں موجود ہے ۔۔۔
دوسری کہانی میں زیب النساء، شیر شاہ سوری بادشاہ کی دختر کو اس قبر میں دفن کیا گیا کیونکہ کسی سفر کے دوران یہاں سے گزرتے ہوئے وہ وفات پا گئیں اور بعد میں انہیں ساسرام منتقل کیا گیا۔
ایک اور قصے کے مطابق، شیر شاہ کے وزیر خوراک قادر بخش نے اپنی بیٹی خیر النساء کو اس خالی قبر میں دفن کیا۔ بعد میں اس کے جسم کو بھی ہٹایا گیا کیونکہ شیر شاہ سوری اس خبر سن کر خوش نہیں ہوا تھا۔ واللہ اعلم ۔۔۔۔
عمران احسان







No comments:

Post a Comment