Sunday, January 14, 2024

Havali Maan Singh Rohats Fort

 

قلعہ روہتاس کی حویلی مان سنگھ
مغل شہنشاہ اکبر اعظم کے وفادار جرنیل راجا مان سنگھ نے قلعہ روہتاس میں رہنے کے لیے ایک حویلی بنوائی تھی۔ اسی لئے یہ حویلی راجا مان سنگھ کے نام سے موسوم ہو کر حویلی مان سنگھ کہلائی۔ راجا مان سنگھ کا انتقال 1614ء میں ہوا۔ یہ محل قلعہ روہتاس کی سب سے بلند ترین چٹان پر تعمیر ہوا اور اس کا طرز تعمیر کافی حد تک ہندوانہ تھا۔ 25 بیگھا زمین پر سطح سمندر سے 2260 فٹ کی بلندی پر تعمیر ہونے والا یہ محل سفید رنگ کا تھا۔ اکبر اعظم نے اس گنبد نما محل کو مزید خوب صورتی بخشنے کے لیے اس کے اردگرد مزید عمارات بھی تعمیر کرائی تھیں۔ اس کی چھتوں، دروازوں اور جھروکوں وغیرہ میں آج تک نفیس نقش و نگار اور پچی کاری موجود ہے۔
سیڑھیاں چڑھ کے بالائی کمرے سے قلعہ کا نظارہ خوب منظر پیش کرتا ہے اور یہیں سے شاندار غروب آفتاب کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔۔۔۔ گو کہ عمارت زبوں حالی کا شکار ہے مگر اس خستہ حالی کے باوجود، عمارت کا رعب حسن ابھی بھی برقرار ہے جو اسے ممتاز اور منفرد بناتا ہے ۔۔۔
عمران احسان







No comments:

Post a Comment